معروف ٹک ٹاکر کے قتل کے الزام میں 8افراد گرفتار

معروف ٹک ٹاکر کے قتل کے الزام میں 8افراد گرفتار

بھارت میں ایک ٹک ٹاکر کے قتل کے الزام میں 8افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ انڈین ایکسپریس کے مطابق نوین کمار نامی 35سالہ مقتول ٹک ٹاک پر ’سمائل نوین‘ کے نام سے شہرت رکھتا تھا۔ اسے 27اگست کی رات ریاست کرناٹک کے شہر میسورمیں واقع میسور محل کے سامنے سے اغواءکیا گیا۔ نوین کمار دو لڑکیوں کے ساتھ میسور محل کے سامنے ٹک ٹاک ویڈیو شوٹ کر رہا تھا اور ان میں سے ایک لڑکی نے ہی مخبری کی اور ملزمان کو اس کی لوکیشن بارے آگاہ کیا۔ چند دن بعد اس کی لاش دیہی علاقے میں زرعی پانی کے ایک نالے سے برآمد ہوئی۔گولر نامی گاﺅں کے قریب سے لاش برآمد ہونے کے بعد پولیس نے اس کے ورثاءکی تلاش شروع کی، جس کی اطلاع میسور پولیس کو ہوئی اور وہ شناخت ہونے پر لاش میسور لے آئے۔ پولیس کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ نوین کمار مجرمانہ ریکارڈ کا حامل شخص تھا ۔ اسے جون 2020ءمیں 32سالہ ونود کمار کے قتل کے انتقام میں موت کے گھاٹ اتارا گیا۔ ونود کمار بنگلور کے سٹی کونسلر سوماشیکر کا بھتیجا تھا۔جس کے قتل کا الزام نوین کمار پر بھی عائد کیا گیا۔ پولیس نے نوین کمار کو قتل کرنے کے شبے میں 8ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

انڈونیشیا

اپنا تبصرہ بھیجیں