فرانس :پابندی کے باوجود عبایا پہن کر آنے والی طالبات اور اساتذہ کو گھر بھیج دیا گیا

فرانس :پابندی کے باوجود عبایا پہن کر آنے والی طالبات اور اساتذہ کو گھر بھیج دیا گیا

فرانس میں نئے تعلیمی سال کا آغاز آج سے ہوا لیکن یہ شروعات اسکولوں میں عبایا پہن کر آنے پر پابندی کے متنازعہ فیصلے کے باعث مسلم برادری میں تشویش کا باعث بن گئی۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق فرانسیسی حکومت نے ایک ہفتے قبل اعلان کیا تھا کہ وہ اسکولوں میں عبایا پر پابندی عائد کر رہی ہے۔ اس سے قبل مسلم طالبات اور اساتذہ کو عبایا پہننے کی اجازت تھی۔پابندی کا اطلاق آج نئے تعلیمی سال کے آغاز سے ہوگیا۔ اس فیصلے پر عملدرآمد کیلئے خصوصی افسران بھی تعینات کیے گئے تھے۔ وزیر اعظم ایلزبتھ بورن نے اسکولوں کا دورہ بھی کیا۔ان کا میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ آج سب کچھ ٹھیک رہا۔ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا۔ ہم سارا دن چوکنا رہے اور طلبا کو اس پابندی سے متعلق سمجھایا۔فرانسیسی خاتون وزیراعظم نے مزید بتایا کہ کچھ اسکولوں میں لڑکیاں عبایا پہن کر پہنچی تھیں جن میں سے چند اتارنے پر راضی ہوگئیں اور باقی نے گھر واپس جانا بہتر سمجھالیکن ہم ان سے بات کریں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں