عالمی سطح پر پیر دنیا کا گرم ترین دن تھا

واشنگٹن(سٹار ایشیا نیوز)پیر کا دن دنیا بھر میں گرم ترین دن رہا جبکہ اس سال گرمی کےمزید ریکارڈز ٹوٹنےکا بھی امکان ہے۔

امریکی قومی مرکز ماحولیاتی کےمطابق پیر کا دن عالمی سطح پرریکارڈ کیاگیا جو اب تک کا گرم ترین دن تھا، اوسط عالمی درجہ حرارت17.01 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔

امریکی قومی مرکز ماحولیاتی کےمطابق اگست2016 میں عالمی درجہ حرارت16.92سینٹی گریڈ تھا،دنیا بھر میں ہیٹ ویوز چھائی ہوئی ہیں۔

غیرملکی میڈیا کےمطابق جنوبی امریکا شدید گرمی کی لپیٹ میں ہےجبکہ چین میں بھی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت35 ڈگری سینٹی گریڈ کےساتھ ہیٹ ویو جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشان حیدر کا آج 24 واں یوم شہادت
رپورٹس کےمطابق شمالی افریقا میں درجہ حرارت 50ڈگری سینٹی گریڈ کےقریب رہا جبکہ انٹارکٹیکا میں اس وقت موسم سرما میں غیرمعمولی طور پر زیادہ درجہ حرارت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں