سوڈان: فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری

سوڈان( سٹار ایشیا نیوز )فوج اور پیرا ملٹری فورسز کےدرمیان جھڑپیں جاری، جوکہ 3روزہ جنگ بندی کےدوران بھی مختلف مقامات پر جاری رہیں۔

سوڈان میں اقوامِ متحدہ کے مائندے والکر پرتھیس نےکہا ہےکہ سوڈانی فوج اور پیرا ملٹری فورسز کےرہنماؤں سے بات چیت کی ہے۔

والکر پرتھیس کاکہنا ہےکہ فریقین کے سنجیدگی سے بات چیت کیلئے تیار ہونےکا کوئی اشارہ نہیں ملا۔

غیرملکی میڈیا کی رپورٹس کےمطابق سوڈان سےمختلف ممالک کی جانب سےشہریوں کو ہنگامی طور پر نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔

رپورٹس کےمطابق 50سے زائد ممالک کے 1700شہریوں کو لےکر بحری جہاز سعودی عرب پہنچ گیاہے۔

سوڈان سےشہریوں کو نکالنے کیلئے برطانوی فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ قبرص پہنچ گیاہے۔

سوڈان میں15اپریل سےجاری پُرتشدد کشیدگی میں اب تک459افراد ہلاک اور چار ہزار سے زائد افراد زخمی ہوچکےہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں