کراچی میں اس بار سردی جلد اور پہلے سے زیادہ ہوگی

محکمہ موسمیات نے اس بار کراچی میں سردی جلدی آنے اور گزشتہ برسوں کے مقابلے میں زیادہ ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔

محمکہ موسمیات کے مطابق شمال مغرب کی جانب ہوا کا زیادہ دباؤ موجود ہے اور ہوا کا زیادہ دباؤ یعنی ’پریشر گریڈینٹ‘ اچھی سردیوں کے لیے موزوں ہے۔

محکمہ موسمیات کے حکام نے بتایا کہ شمالی بلوچستان میں پریشر گریڈینٹ موجود ہے اور یہی وجہ ہے کہ شمال کی جانب سے ہوائیں چلنے کی صورت میں کراچی میں موسم خنک ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نومبر کے وسط تک موسم سرد ہوسکتا ہے تاہم اس بار جلد سردی اور گزشتہ برسوں کے مقابلے میں زیادہ ہونے کے امکان ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں