بنگلادیشی سیکیورٹی وفد کا قذافی اسٹیڈیم لاہور کا دورہ

بنگلہ دیش ٹیم کے دورہ پاکستان سے قبل مختلف شہروں میں سیکیورٹی معاملات کا جائزہ لینے کیلئے آنےوالے بنگلا دیش کے وفد نے ہفتے کو قذافی اسٹیڈیم لاہور کا دورہ کیا۔

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے چار رکنی وفد نے اسٹیڈیم کے اطراف میں انتظامات کا جائزہ لیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کرکٹ انٹرنیشنل ذاکر خان اس موقع پر اُن کے ہمراہ تھے جنہوں نے وفد کو انتظامات اور سیکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی۔

ذاکر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو رواں ماہ بنگلا دیش ویمن اور انڈر16 ٹیم کی میزبانی کرنی ہے، دورے سے قبل اب ہر بورڈ سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتا ہے، اُمید ہے کہ بنگلا دیش کی مینز ٹیم جنوری میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں