ماہرہ خان کی جانب سے مداحوں کو عید کا تحفہ

سپر اسٹار ماہرہ خان نے مداحوں کو اپنی آنے والی نئی فلم’ سُپراسٹار‘ کا موشن پوسٹر شیئر کر کے عید کا تحفہ دے دیا۔

اداکارہ ماہرہ خان نے نئی فلم ’سپر اسٹار‘ کا موشن پوسٹر انسٹاگرام پر شیئر کیا جس میں وہ اور ان کے ساتھ مرکزی کردار نبھانے والے بلال اشرف دکھائی دے رہے ہیں۔

یوں تو موشن پوسٹر انتہائی خوبصورت ہے لیکن اس کو پہلی نظر میں دیکھ کر ایسا گمان ہوتا ہے کہ جیسے کسی انگریزی رومانوی ناول کا سرورق ہے۔

موشن پوسٹر میں فلم میں شامل ایک گانے کی چند لائن ہیں جسے معروف گلوکار عاطف اسلم نے گایا ہے۔

فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ فلموں کی اپنی منزل ہوتی ہے میں کافی برسوں سے اس کے انتظار میں تھی اور چاہتی تھی کہ یہ ہو لیکن اس کا اپنا دل ہے جو اس کی دھڑکن اور سرگم خود سنتا ہے۔

ماہرہ خان نے مداحوں کو بتایا کہ یہ ان کے دل کا چھپا ہوا حصہ ہے جسے وہ سب کے لیے پیش کرتی ہیں۔

View image on Twitter

فلم سپر اسٹار میں اداکارہ ماہرہ خان ’نوری ‘ نامی لڑکی جب کہ بلال اشرف ’سمیر‘ نامی لڑکے کا کردار بنھائیں گے جو رواں برس عید الضحیٰ پر ریلیز ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں