ماہرہ خان انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی پاکستانی اداکارہ

ماہرہ خان انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی پاکستانی اداکارہ بن گئیں۔

ماہرہ خان پاکستان میں چھوٹی اسکرین کے ساتھ ساتھ سلور اسکرین کا بڑا نام ہیں اور وہ بالی وڈ میں بھی قسمت آزمائی کرچکی ہیں۔

اداکارہ کئی بین الاقوامی مصنوعات کی پاکستان میں برانڈ ایمبیسڈر بھی ہیں جبکہ وہ فیشن انڈسٹری میں بھی اہم مقام رکھتی ہیں۔

ماہرہ خان سوشل میڈیا پر فعال رہنے والی اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہیں اور گاہے بگاہے اپنی ذاتی و پیشہ وارانہ مصروفیات سے مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں۔

— فوٹو: اسکرین گریب 

اب پاکستانی اداکارہ کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 50 لاکھ ہوگئی ہے جس کے بعد وہ سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی پاکستانی اداکارہ بن گئی ہیں۔ 

اِس فہرست میں اداکارہ ایمن خان 47 لاکھ، سجل علی42 لاکھ، اور منال خان 41 لاکھ فالوورز کے ساتھ بالترتیب دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر ہیں۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں