ملک بھر میں عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات منایا جا رہا ہے

اسلام آباد (سٹار ایشیا نیوز) ملک بھر میں آج سے عالمی ہفتہ برائےحفاظتی ٹیکہ جات منایا جارہا ہے۔

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا اس حوالے سے کہنا تھاکہ بچوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنےکیلئے اقدامات یقینی بنا رہےہیں۔

انہوں نے کہاکہ حکومت محفوظ اور مؤثر ویکسین کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے پُرعزم ہے،حکومت حفاظتی ٹیکوں کی رینج100 فیصد یقینی بنانے کیلئے پُرعزم ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ ویکسینیشن بیماریوں کےخلاف محفوظ اور مؤثر طریقہ ہے۔

وفاقی وزیر قادر پٹیل نے یہ بھی کہاکہ پولیو آج بھی بہت سے بچوں کےمستقبل کےلیے خطرہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں