کابل ایئر پورٹ حملے کا ماسٹر مائنڈ طالبان کے ہاتھوں ہلاک ہوگیا، امریکا

واشنگٹن( سٹار ایشیا نیوز )افغانستان کےدارالحکومت کابل میں ایئر پورٹ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ طالبان کےہاتھوں ہلاک ہوگیا۔

اس حوالے سے وائٹ ہاؤس قومی سلامتی کےترجمان جان کربی کا کہنا ہےکہ کابل ایئر پورٹ حملےکی منصوبہ بندی کرنےوالا داعش کا لیڈر طالبان کے ہاتھوں مارا گیا ہے۔

انہوں نےکہاکہ طالبان پر واضح کردیا ہےکہ افغانستان سر زمین کو دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ نہ بننےدیں۔

امریکی حکام کاکہنا ہےکہ کابل حملےکا ماسٹر مائنڈ داعش کمانڈر گزشتہ ہفتوں میں مارا گیا جس کی ہلاکت کی تصدیق میں وقت لگا ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق حکام مارے گئےداعش کمانڈر کی شناخت ظاہر کرنےسے گریز کر رہےہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی امریکن تنظیم کے ارکان کا کیپیٹل ہل کا دورہ
یاد رہےکہ اگست2021میں امریکی فوج کے انخلا کےدوران کابل ایئر پورٹ پرخودکش حملہ ہوا تھاجس میں13امریکی فوجیوں سمیت170شہری ہلاک ہوگئےتھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں