اساتذہ کا گرفتاریوں کیخلاف ردعمل، امتحانی ڈیوٹیز کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان

اساتذہ نے گرفتاریوں کیخلاف ردعمل میں امتحانی ڈیوٹیز کے بائیکاٹ کرنے کا اعلان کردیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق اساتذہ کاکہنا ہے کہ 20اکتوبر سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ امتحانات میں ڈیوٹی نہیں دینگے،اگلے مرحلے میں پیپر سیٹنگ اور عملی امتحانات کی ڈیوٹی بھی نہیں کرینگے،اساتذہ کا موقف تھا کہ ساتھیوں کی رہائی تک احتجاج جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں