مقامی عدالت نے ہاﺅسنگ سوسائٹی کے مالک کو قید کی سزا سنادی

اسلام آباد کی ایک سول عدالت نے ریور گارڈنز نامی ہاﺅسنگ سوسائٹی کے مالک کو توہین عدالت کا مرتکب ہونے پر ایک ماہ قید کی سزا سنا دی۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ریور گارڈنز کے مالک نے نیا ٹیل نامی فائبر براڈ بینڈ کمپنی کو اپنی سوسائٹی میں کیبل بچھانے سے روک دیا تھا جس پر کمپنی عدالت چلی گئی۔عدالت نے ریور گارڈنز کے مالک اور منیجنگ ڈائریکٹر کو کمپنی کو کیبل بچھانے کی اجازت دینے کا حکم دیا اور حکم عدولی کرنے پر اسے توہین عدالت کا مرتکب قرار دیتے وہئے ایک ماہ قید کی سزا سنا دی۔ رپورٹ کے مطابق نیا ٹیل نے 2022ءمیں ریور گارڈنز میں اپنی براڈ بینڈ انٹرنیٹ فائبر کیبل نصب کرنے کی کوشش کی تھی اور عدالتی حکم کے باوجود سوسائٹی نے اب تک انہیں اس کی اجازت نہیں دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں