الشفا اسپتال سے بچائے گئے 28 نومولود مصر منتقل

غزہ کے سب سے بڑے الشفا اسپتال میں بچائے گئے نومولود بچوں کو علاج کے لیے مصر منتقل کر دیا گیا ہے۔فلسطینی ریڈ کراس سوسائٹی اور مصری میڈیا کے مطابق 28 نومولودوں کو الشفا اسپتال سے مصر منتقل کیا گیا ہے۔یادرہے کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ ہفتے الشفا اسپتال پر وحشیانہ کارروائی کرتے ہوئے طبی عملے، بے گھر افراد اور مریضوں کو نکال دیا تھا۔وہاں موجود 31 نومولود بچوں کو پہلے جنوبی غزہ کے ایک اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا اور اب ایمبولینس کے ذریعے انہیں موبائل انکوبیٹرز میں مصر پہنچایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں