پاکستان نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں سکست دے کر کلین سویپ کرلیا۔

0 25

پاکستان کی جانب سے حسن علی کی تباہ کن بالنگ ،،،حسن علی نے دوسری اننگز میں 5 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا اور میچ میں 10 وکٹیں حاصل کیں،،،،،جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 4 وکٹیں حاصل کیں ،،،پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 17 سال بعد سیریز میں شکست دی،،،،پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں شاندار سنچری اسکور کی تھی،،،دوسرے ٹیسٹ کے آخری روز مہمان جنوبی افریقہ نے 127 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے اپنی دوسری ادھوری اننگز کا آغاز کیا۔ 370 کے پاکستانی ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پروٹیز کو آج آتے ہی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا، 48 رنز پر کھیلتے وین ڈر ڈسن کو حسن علی نے چلتا کیا،

دوسری اننگز میں وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی سنچری مکمل کی۔ اس دوران نعمان علی نے ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے 97 رنز کی شراکت قائم کی۔ نعمان 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ محمد رضوان 115 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، ان کی اننگز میں 15 چوکے شامل تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.