گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کاکہنا ہے کہ 26مارچ کے بعد 27مارچ ہوگا اور کچھ نہیں،دسمبرجنوری میں کچھ نہ کر سکنے والی اپوزیشن مارچ میں بھی ناکام ہی ہو گی

0 21

گورنرپنجاب چودھری سرور کاکہنا ہے کہ 2023تک مارچ آتے اور جاتے رہیں گے حکومت قائم رہے گی ،اپوزیشن جماعتوں کو ایک دوسرے پر اعتبار ہے اور نہ ہی ان میں اتفاق ،ان کاکہناتھا کہ سینیٹ انتخابات کیلئے اوپن بیلٹ سے ووٹ چوری کاخاتمہ ہوجائے گا ،اتحادی جماعتیں اور عوام حکومت کے بیانیہ کے ساتھ کھڑے ہیں ,,چودھری محمد سرور کاکہناتھا کہ عوام نے تحریک انصاف کو 5سال کا مینڈ یٹ دیا ہے ،لانگ مارچ سے حکومت کا خاتمہ اپوزیشن کی غلط فہمی کے سوا کچھ نہیں، سیاسی مخالفین صبر کے ساتھ2023 کے انتخابات کا انتظار کر یں، سینیٹ انتخابات میں تحر یک انصاف اور اتحاد ی ہی کامیاب ہوں گے ،انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان قومی امنگوں کی ترجمانی کر رہے ہیں ،عوام نے تحریک انصاف کو 5سال کا مینڈ یٹ دیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.