چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ منتخب نمائندوں نے 70سال میں پارلیمنٹ کی عزت نہیں کی ،

0 19

خواجہ آصف کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ منتخب نمائندوں نے 70سال میں پارلیمنٹ کی عزت نہیں کی ، منتخب نمائندے پارلیمنٹ کی عزت کرتے تو عوام کے مسائل حل ہوتے،سیاسی معاملات کیلئے عدالت غیرضروری طور پر استعمال نہیں کریں۔
چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ درخواست کوالتوامیں رکھ لیتے ہیں،درخواست گزار ایک بار پھر سپیکر قومی اسمبلی کے پاس مدعا لے کر جائے، منتخب نمائندوں نے 70سال میں پارلیمنٹ کی عزت نہیں کی ،محسن شاہ نواز رانجھا نے کہاکہ ہم پارلیمنٹ کی عزت کرتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.