وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ چین سے آنیوالی ویکسین کی افادیت 79 سے 86 کے درمیان ہے،

0 15

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ چین سے آنیوالی ویکسین کی افادیت 79 سے 86 کے درمیان ہے،چین ،ہنگری اورمصرمیں یہی کورونا ویکسین استعمال ہورہی ہے،انہوں نے کہاکہ بازو میں درد،بخار سے پتہ چلتاہے ویکسین اثر دکھا رہی ہے
معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چین نے پاکستان کوپانچ لاکھ کورونا ویکسین کاتحفہ دیاہے ،آج سے ملک میں کورونا ویکسی نیشن مہم کاباقاعدہ آغاز ہو گیا ہے،تمام یونٹس میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرزکوترجیح دی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان میں 10 کروڑلوگوں کو ویکسین لگ سکتی ہے ،کوشش ہے سال کے آخر تک 10 کروڑلوگوں میں سے 70 فیصد تک ویکسین پہنچے ،معاون خصوصی صحت نے کہاکہ اندازے کے مطابق پانچ لاکھ ہیلتھ ورکرز ڈیٹابیس میں رجسٹرڈ ہیں ،دوسرے مرحلے میں 65 سال سے زائد عمرکے شہریوں کو ویکسین لگے گی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.