ملک میں کورونا سے مزید پینسٹھ افراد انتقال کرگئے اور 2100 سے زائد نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں

0 13

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کےاقتالس ہزار چار سو پنتیس ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے اکیس سو انساسی افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے پینسٹھ ہلاکتیں ہوئیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت آنے کی شرح 5.2 فیصد رہی۔ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد گیارہ ہزارچھ سوتیس ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 5 لاکھ ترتالس ہزار دو سو چودہ تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد تیتس ہزار چار سو انتالس ہے۔24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1407 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں
کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی پہلی کھیپ لینے طیارہ کل چین روانہ ہو گا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس جس میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کے انتظامات کی حکمت عملی پر غورکیا گیا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی پہلی کھیپ لینے طیارہ کل چین روانہ ہو گا جبکہ ویکسین کی اسٹوریج کے لیے اسلام آباد میں انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد سے کورونا سے بچاؤ ویکسین صوبوں تک پہنچائی جائے گی جبکہ سندھ اور بلوچستان کو بذریعہ جہاز ویکسین پہنچائی جائے گی۔ ویکسین کی اسٹوریج اور عوام کو فراہمی کے اقدامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
کورونا سے بچاوَ کی ویکسین اسلام آباد میں اسٹور کی جائے گی اور ویکسین سینٹر اسلام آباد میں قائم کر دیا گیا ہے۔ صوبائی دارلحکومتوں اور اضلاع میں بھی ویکسین اسٹوریج سینٹر بنا دیے گئے ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.