پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم پہلی اننگز میں تین سو اٹہتر رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی ہے

0 22

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم پہلی اننگز میں تین سو اٹہتر رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی ہے اور اسے پروٹیز کے خلاف ایک سو اٹھاون رنز کی برتری ملی ہے، فواد عالم نے سب سے زیادہ ایک سو نو رنز بنائے جبکہ فہیم اشرف نے چونسٹھ رنز کی اننگز کھیلی
نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان کے حسن علی اور نعمان علی نے تین سو آٹھ رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ سے اننگز کا آغاز کیا تو تین سو تیئس کے مجموعی سکور پر حسن علی اکیس رنز بنا کرآوٹ ہو گئے جبکہ تین سو اٹہتر کے مجموعی سکور پر پاکستان کی آخری وکٹ گری اور ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے نعمان علی چوبیس رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہو گئے

Leave A Reply

Your email address will not be published.