شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں کشمیری سراپا احتجاج ہیں، ہندوستان میں جمہوریت کی بجائے کالے قوانین کا نفاذ ہے

0 18

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں کشمیری سراپا احتجاج ہیں، ہندوستان میں جمہوریت کی بجائے کالے قوانین کا نفاذ ہے، اقلیتیں غیر محفوظ جبکہ مودی سرکار کے رویئے سے پڑوسی نالاں ہیں
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یوم سیاہ کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج بھارت کا یوم جمہوریہ یومِ سیاہ کے طور پر منایا جا رہا ہے، آئین کے تحت کشمیریوں کو دیا گیا تشخص چھین لیا گیا، کشمیری سراپا احتجاج ہیں کہ ان کے بنیادی آئینی حقوق سلب کر لیے گئے، بھارت میں ریپبلک ڈے کی پریڈ میں ٹینک نہیں ٹریکٹر نظر آ رہے ہیں، آج دلی کی طرف ہندوستان کے کسان مارچ کر رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.