جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان فاف ڈوپلیسی نے کہا ہے کہ پاکستان کا دورہ کرنا ایک ایسا لمحہ ہے کہ جو میں نے اب تک اپنی زندگی میں نہیں دیکھا،

0 21

جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان فاف ڈوپلیسی نے کہا ہے کہ پاکستان کا دورہ کرنا ایک ایسا لمحہ ہے کہ جو میں نے اب تک اپنی زندگی میں نہیں دیکھا، یہ تو معلوم تھا کہ پاکستان میں محدود طرز کی انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو چکی ہے مگر یہ اندازہ نہیں تھا کہ اتنی جلدی طویل طرز کی کرکٹ بھی کھیلی جائے گی
پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 26 جنوری سے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں شروع ہونے والا ٹیسٹ میچ جہاں فاف ڈوپلیسی کے ٹیسٹ کیرئیر کا 68واں میچ ہوگا تو وہیں یہ 36 سالہ بیٹسمین کا پاکستان کی سرزمین پر پہلا ٹیسٹ میچ ہوگا۔ فاف ڈوپلیسی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ ایک ایسا لمحہ ہے کہ جو میں نے اب تک اپنی زندگی میں نہیں دیکھا، یہ تو جانتا تھا کہ یہاں محدود طرز کی کرکٹ تو کھیلی جارہی ہے مگر یہ اندازہ نہیں تھا کہ اتنی جلدی طویل طرز کی کرکٹ بھی کھیلی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.