شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت نے پلوامہ ڈرامہ سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے رچایا،

0 17

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت نے پلوامہ ڈرامہ سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے رچایا، ارنب گوسوامی کی ‘چیٹ’ منظر عام آنے پر پلوامہ ڈرامہ بے نقاب ہوگیا۔
وزیر خاجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان، بھارت کا اصلی چہرہ مسلسل دکھا رہا ہے، ڈوزئیر میں بھارت کی جانب سے دہشتگردوں کی معاونت کے ناقابلِ تردید ثبوت دیئے، ای یو ڈس انفولیب انکشافات نے ہمارے تحفظات پر مہر تصدیق ثبت کی، ارنب گوسوامی کی چیٹ منظر عام آنے پر پلوامہ ڈرامہ بے نقاب ہوگیا، بھارت نے پلوامہ ڈرامہ، سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے رچایا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.