مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہاہے کہ ضمنی انتخابات جیتیں گے،19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے بھرپور احتجاج ہوگا،

0 16

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہاہے کہ ضمنی انتخابات جیتیں گے،19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے بھرپور احتجاج ہوگا،،، احتساب عدالت آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کاکہناتھا کہ یہ احتساب نہیں انتقام ہے، کیسزسے ایک دن ضرورسرخروہوں گے۔انہوں نے کہاکہ لاہور کوکچرے کا ڈھیر بنادیاگیا،براڈشیٹ معاملے پر حکومتی بدنیتی سامنے آئی ہے ۔

مریم نواز نے کہاکہ مخالفین نواز شریف کو پھانسنے چلے تھے انکے گلے براٹ شیٹ پڑ گیا ،یہ اتنے کرپٹ اور چور ہیں براٹ شیٹ سے بھی پیسے مانگے ،اب یہ خود پھنس گئے ہیں،قومی خزانہ بھی برباد کیا ملا بھی کچھ نہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.