آئی جی پنجاب کی زیر صدارت شیخوپورہ ریجن کے افسران کاسی پی او میں اجلاس

0 13

چیک لسٹ میں مختلف جرائم کے شکار متاثرین سے بات چیت اور ڈیلنگ بارے تفصیلی ہدایات بیان کی گئیں ہیں،،،،،چائلڈ وکٹمز، جنسی حملہ و زیادتی اورگھریلو تشد د کے شکار وکٹمزسے گفتگو بارے ہدایات چیک لسٹ کا حصہ ہیں،،آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ جرم و زیادتی کے شکار شہریوں سے ہمدردانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے ان سے درکار معلومات حاصل کی جائیں،،،،،وکٹم سپورٹ آفیسرز متاثرین کا اعتماد حاصل کرکے تفتیشی افسر اور پراسیکیوٹر کیلئے تفصیلی معلومات حاصل کریں،،،،متاثرین کی ساری باتیں بغور سنیں اور انکے ساتھ غیر شائستہ رویہ برتنے سے گریز کیا جائے،،،،،،،آئی جی پنجاب نے چیک لسٹ کو مزید جامع بنا کر آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.