مسلم لیگ ن کی شہبازشریف کی میڈیکل بورڈ سے متعلق درخواست پر نیب نے احتساب عدالت میں اپنی رپورٹ جمع کرا دی

0 5

احتساب عدالت لاہور میں شہباز شریف کی میڈیکل بورڈ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے ایڈمن جج جوادالحسن نے سماعت کی،شہبازشریف کی جانب سے موقف اختیارکیاگیاکہ جیل میں چیک اپ کیلئے میڈیکل بورڈتشکیل دیاجائے،نیب نے احتساب عدالت لاہور میں اپنی رپورٹ جمع کرا دی۔

رپورٹ میں کہاگیاہے کہ میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم عدالت قانون کے مطابق صادر فرمائیں ،شہباز شریف اور حمزہ شہباز منی لانڈرنگ ریفرنس میں ملوث ہیں ،عدالت جوحکم دےگی اس پرعمل کیاجائےگا،عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلا کو بحث کیلئے طلب کرلیا،عدالت نے سماعت 16 جنوری تک ملتوی کردی

Leave A Reply

Your email address will not be published.