صدرمملکت عارف علوی نے بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کےیوم پیدائش کےموقع پر اپنے پیغام

0 9

صدرمملکت عارف علوی نے بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کےیوم پیدائش کےموقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ برصغیرکےمسلمانوں کیلئےالگ وطن حاصل کرنے پرقائداعظم کوخراج تحسین پیش کرتےہیں، ایسی ریاست کی تعمیرچاہتےہیں جہاں تمام شہریوں کوترقی کےیکساں مواقع میسرہوں۔
ڈاکٹر عارف علوی کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ پاکستان کوخوشحال بنانےکیلئے آج قائداعظم کےنظریات پرعمل کرنےکاعہدکرتےہیں، قائداعظم پاکستان میں اقلیتوں کےحقوق کےبڑےحامی تھے۔ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے صدر مملکت نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرکےعوام 7دہائیوں سےریاستی دہشتگردی کاشکارہیں، بھارت نےایک سال سےزائدعرصے سے وادی میں مکمل لاک ڈاؤن کررکھاہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.