آسٹریلیا نے بھارت کو پہلے ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی

0 15

آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں 90 رنز کا ہدف 2 وکٹ پر پورا کیا اور بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ بھارت نے پہلی اننگز میں 244 اور دوسری اننگز میں صرف 36 رنز بنائے۔
آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 191 اور دوسری اننگز میں 93 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی۔
ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے فاسٹ بالرز نے بھارتی بلے بازوں کے پرخچے اڑا دیے۔ محمد شامی گیند لگنے کی وجہ سے ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے جبکہ بھارتی کپتان کوہلی سمیت پوری ٹیم میں سے کوئی بھی بلے باز ڈبل فیگرمیں داخل نہ ہو سکا۔
آسٹریلیا کے فاسٹ بالرز جوش ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنز نے تباہ کن باؤلنگ کی جس کے سامنے بھارتی نہ ٹھہر سکے، ہیزل ووڈ نے صرف 8 رنز دے کر 5 اور پیٹ کمنز نے چار وکٹیں لیں، اس سے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت کا کم ترین اسکور42 ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.