وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی , بھارت نے پاکستان مخالف پروپیگنڈے کے لیے 750 سے زائد جھوٹی نیوز ویب سائٹس کو استعمال کیا

0 17

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مشیر قومی سلامی امور معید یوسف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 14 نومبر کو پریس کانفرنس میں بھارت کے خلاف ڈوزیئر کے تفصیلات شیئر کیں، ذوزیئر میں ٹھوس شواہد فراہم کیے جس کا بھارت جواب نہیں دے سکا۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم نے ڈوزیئر میں واضح کیا کہ بھارت پاکستان کے خلاف مختلف تنظیموں کو معاونت فراہم کر رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ میں ہمارے مندوب نے وہ ڈوزیئر پیش کیا، سیکیورٹی کونسل کے مستقل ممبران ممالک کو بھی ڈوزیئر پیش کیا گیا، یورپی یونین کے ممبران کے علاوہ دیگر عالمی برادری کو بھی ڈوزیئر پیش کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آج انڈین کرونیکلز کے بارے میں بات کریں گے، بھارت پاکستان کے امیج کو خراب کرنے کے لیے 15 سال سے کام کر رہا تھا، بھارت اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے یہ جعلی کام کر رہا تھا، اس ایکٹیویٹی کا دائرہ 116 ممالک تک پھیلا ہوا تھا، ساڑھے 700 سے زائد جھوٹی نیوز ویب سائٹ کو استعمال کیا گیا، 10 کے قریب این جی اوز اور تھنک ٹینک کا استعمال کیا گیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.