پی ڈی ایم کے 13 دسمبر جلسے میں شرکت کی دعوت کا مشن، مریم نواز ریلی کی صورت میں آج مختلف علاقوں کا دورہ کریں گی

0 13

پاکستان مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نواز جاتی امرا سے روانہ۔ جاتی امرا سے مریم نواز قائداعظم انٹر چینج پہنچیں گی جہاں سے باقاعدہ ریلی کا آغاز کریں گی۔ قائد اعظم انٹر چینج سے ریلی کی صورت میں بذریعہ جی ٹی روڈ سنی بسکٹ فیکٹری داروغہ والا پہنچیں گی۔ داروغہ والا میں شیخ روحیل اصغر کارکنوں کے ہمراہ مریم نواز کا استقبال کریں گے۔ داروغہ والا میں مریم نواز ریلی کی شرکا سے پہلا خطاب کریں گی۔

داروغہ والا سے مریم نواز ریلی کی صورت میں شالیمار چوک پہنچیں گی، علی پرویز ملک کارکنوں کے ہمراہ شالیمار چوک پر مریم نواز کا استقبال کریں گے۔ شالیمار چوک سے مریم نواز کا قافلہ کپ سٹور جی ٹی روڈ پہنچے گا۔ کپ سٹور پر میاں مجتبی شجاع کارکنوں کے ہمراہ مریم نواز کا استقبال کریں گے۔ کپ سٹور جی ٹی روڈ پر مریم نواز اپنا دوسرا خطاب کریں گی۔

کپ سٹور سے مریم نواز ریلی کی صورت میں بادامی باغ پہنچیں گی۔ بادامی باغ میں غزالی سلیم بٹ کارکنوں کے ہمراہ مریم نواز کا استقبال کریں گے۔ بادامی باغ پر مریم نواز اپنا تیسرا خطاب کریں گی۔ بادامی باغ سے مریم نواز ریلی کی صورت میں شاہدرہ ٹاؤن پہنچیں گی۔ شاہدرہ ٹاؤن میں ملک ریاض لیگی کارکنوں کے ہمراہ مریم نواز کا استقبال کریں گے۔ شاہدرہ ٹاؤن میں مریم نواز اپنا چوتھا خطاب کریں گی۔ شاہدرہ ٹاؤن پہ خطاب کے بعد ریلی اختتام پذیر ہوگی

Leave A Reply

Your email address will not be published.