پاک فوج کے نامور سپوت اور 1971 کی جنگ میں نشان حیدر حاصل کرنے والے میجر شبیر شریف شہید کا 49 واں یوم شہادت

0 14

پاک فوج کے نامور سپوت اور 1971 کی جنگ میں نشان حیدر حاصل کرنے والے میجر شبیر شریف شہید کا 49 واں یوم شہادت آج عقیدت واحترام سے منایا جا رہا ہے، شبیر شریف نشان حیدر اور ستارہ جرات حاصل کرنے والے پاک فوج کے منفرد افسر ہیں۔
میجر شبیر شریف نے ، 1965 اور 71 کی پاک بھارت جنگ میں شجاعت کی تاریخ رقم کی۔ نشان حیدر اور ستارہ جرات حاصل کرنے والے پاک فوج کے منفرد افسر میجر شبیرشریف شہید 28 اپریل 1947 کو ضلع گجرات کےقصبہ کنجاہ میں پیدا ہوئے، انہوں نے 1964 میں 21 سال کی عمر میں پاک فوج میں شمولیت اختیار کی، 1965 کی جنگ میں بحیثیت سیکنڈ لیفٹیننٹ شریک ہوئے اوربہادری سے دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے چار بھارتی سپاہیوں کو جنگی قیدی بنایا اور دشمن کی دو توپیں بھی تباہ کیں۔ جنگ میں کمال بہاردی کا اعتراف کرتے ہوئے شبیر شریف کوستارۂ جرأت سے نوازا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.