اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیاہے

0 16

اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیاہے اور نوازشریف کے ضامنوں کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم جاری کر دیاہے

اسلام آباد ہائیکورٹ کا نوازشریف کااشتہاری قرار دینے کا تحریر فیصلہ تین صفحات پر مشتمل ہے جس میں کہاگیاہے کہ نواز شریف کو عدالت پیش ہونے کا بار بار موقع دیا گیا، نواز شریف نوٹسز، وارنٹ گرفتاری، اشتہارات کے باوجود پیش نہ ہوئے، نواز شریف کو العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں اشتہاری قرار دیا جاتا ہے۔,,عدالت عالیہ نے اپنے فیصلے میں نوازشریف کے ضامن راجہ رب نواز اور سختی محمد کو بھی شوکاز نوٹس جاری کر نے کا حکم دیاہے ، فیصلے میں کہا گیاہے کہ نواز شریف کے خلاف 87 سی آر پی سی کے تحت کارروائی مکمل ہے ، نواز شریف کے ضامنوں کے خلاف 514 کے تحت کارروائی ہوگی ، آئندہ سماعت پر نواز شریف کے ضامن پیش ہوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.