ن لیگی رکن قومی اسمبلی سعد رفیق نے کہا ہے کہ مہنگائی بڑھ گئی، غربت بڑھنے سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ 13 دسمبر کو جلسہ ہو گا، لاہوریوں کو رکاوٹیں ہٹانا آتی ہیں

0 18

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ لاہورکاجلسہ حکومت کےخاتمےکاایک اہم قدم ہوگا، پی ڈی ایم جماعتیں جلسےکی بھرپورتیاری کررہی ہیں۔بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت کے سبب لاہورکا جلسہ فقیدالمثال ہوگا۔ حکومت کےحق میں بہترہے کہ وہ رکاوٹیں کھڑی نہ کرے،ایسا کچھ کیا گیا تو لاہوری رکاوٹیں ہٹا دیں گے۔پی ڈی ایم جماعتوں نےابھی تک جتنے بھی جلسے کئے وہ حکومت کیخلاف ریفرنڈم تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.