اردو زبان کے عہد ساز اورانقلابی شاعر ،ادیب اور معروف صحافی فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 36 برس بیت گئے،،

0 16

فیض احمد فیض اردو شاعری کا ایسا بلند پایہ نام ہیں،،جس کی گونج دنیا کے بیشتر ممالک میں سنائی دیتی ہے ،،اور دنیا بھر میں اردو شاعری کو پڑھنے اور سمجھنے والے فیض احمد فیض کی فنی عظمت کے قائل ہیں۔
تیرہ فروری 1911 میں سیالکوٹ میں پیدا ہونے والے فیض نے ابتدائی تعلیم آبائی شہر سے حاصل کی۔،،،بعد ازاں گورنمنٹ کالج لاہور سے انگریزی میں ایم اے،، جبکہ اورینٹل کالج سے عربی میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی۔
فیض احمد فیض نے اپنی انقلابی فکراورعاشقانہ لہجے کو ملا کرایک ایسا لہجہ اپنایا،،، جس سے اردو شاعری میں ایک نئی جمالیاتی شان پیدا ہوگئی،،۔ ان کے سیاسی خیالات وافکارآفاقی ہیں،،،،یہی وجہ ہے کہ ان کی شاعری موجودہ عہد کی شاعری نظرآتی ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.