وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مذاکرات اور ڈائیلاگ کا سلسلہ شروع ہوگا،

0 13

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ یہ قوم کو بند گلی میں لے کر جارہے ہیں، نوازشریف اور مریم نواز نے بیان دے کر عمران خان کی خدمت کی ہے، امید ہے سیاست کا جنازہ نہیں نکلے گا۔
انھوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں الیکشن آزاد امیدواروں نے جیتا ہے کیونکہ ووٹ بینک کے حساب سے بھی آزاد امیدوار جیتے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ نیب اور این آر او کیسز سے ہٹ کر عمران خان ہر ایک سے بات چیت کے لیے تیار ہے، جب سیاسی لوگ سیاسی لوگوں سے بات چیت نہیں کرتے تو سیاست کا جنازہ نکلتا ہے اور مجھے امید ہے اس ملک میں سیاست کا جنازہ نہیں نکلے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جنرل باجوہ نے ایک نہیں چار مرتبہ کہا جس کی بھی حکومت ہوگی فوج اس کے ساتھ کھڑی ہوگی

Leave A Reply

Your email address will not be published.