مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کیخلاف نارووال سپورٹس سٹی کیس احتساب عدالت نمبر 3 منتقل کر دیاگیا

0 11

نارووال سپورٹس سٹی ریفرنس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی،احسن اقبال، اخترنواز گنجیرا اور سرفراز رسول احتساب عدالت کے جج اصغر علی کے رو برو پیش ہوئے،انچارج جج محمد بشیرنے ریفرنس دائر ہونے کے بعد کیس جج اصغرعلی کو منتقل کردیا، احسن اقبال کیخلاف نارووال سپورٹس سٹی کیس احتساب عدالت نمبر 3 منتقل کردیاگیا،نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ یہ کیس ایف آئی اے سے ہمیں منتقل ہوا تھا، عدالت اجازت دے ہم ایف آئی اے گوجرانوالہ سے پرانا ریکارڈ بھی لانا چاہتے ہیں،فولڈرز بنانے کیلئے ایف آئی اے کا ریکارڈ بھی درکار ہوگا، عدالت نے کہاکہ آئندہ سماعت سے پہلے تمام کارروائی مکمل کرکے نقول ملزمان کو فراہم کریں ،عدالت نے کہاکہ نامزد ملزم آصف شیخ اور محمد احمد بھی 30 نومبر کو عدالت میں پیش ہوں،نارووال سپورٹس سٹی کیس کی سماعت 30نومبر تک ملتوی کردی گئی

Leave A Reply

Your email address will not be published.