مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے کہاکہ پاکستان وسائل سے مالا مال ہے،سوال یہ ہے پھر لوگ غریب کیوں ہیں، پاکستان کی 72 سالہ تایخ میں سیاسی استحکام نہیں رہا،ک

0 7

مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے فیوچر سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے پاس سے مواقع اور بہت سے ریسورسز ہیں، پاکستان کے پاس سمندر کی بڑی کوسٹ لائن ہے،پاکستان کے پاس معدنیات اور تیل اور گیس کے بھی ذخائر ہیں ،پاکستان کے پاس زرعی پیداواری صلاحیت بھی ہے۔

ان کا کہناتھا کہ برآمدات میں بہتری آنا شروع ہوئی ہے،مربوط پالیسی سے معاشی بہتری ہو رہی ہے،سٹیٹ بینک سے وفاقی حکومت نے کوئی قرضہ نہیں لیا،وفاقی حکومت نے قرضوں کی بڑی ادائیگیاں بھی کی ہیں ،معیشت کو واپس اپنے راستے پر لانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ، مشیر خزانہ نے کہاکہ کورونا سے متاثر چھوٹے کاروبار اور صنعتوں کے بل بھی معاف کئے گئے ،ایک کروڑ16 لاکھ افراد کو مالی معاونت فراہم کی گئی ،کرنٹ اکاﺅنٹ سرپلس میں ہے،معاشی اعدادوشمار بھی بہتر ہورہے ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.